Time 21 نومبر ، 2023
پاکستان

9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد

ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں2 مقدمات درج ہے جس میں عدالت نے فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا/ فائل فوٹو
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں2 مقدمات درج ہے جس میں عدالت نے فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا/ فائل فوٹو

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے  مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق وزیر صحت یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کردی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں2 مقدمات درج ہے جس میں عدالت نے فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے  مقدمے کے گواہان کو 16 دسمبر کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔ 

مقدمے کی گزشتہ سماعت میں ملزمان کو گزشتہ سماعت پر چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔

مزید خبریں :