Time 21 نومبر ، 2023
پاکستان

پنجاب میں گنے کی کرشنگ 25 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ، فی من قیمت 400 روپے مقرر

25 نومبر سے کرشنگ نہ کرنے والی ملز کو یومیہ 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، ملز مالکان پر لازم ہوگا کہ کسانوں کو گنے کی ادائیگی 15 دن میں کردیں: نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل
25 نومبر سے کرشنگ نہ کرنے والی ملز کو یومیہ 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، ملز مالکان پر لازم ہوگا کہ کسانوں کو گنے کی ادائیگی 15 دن میں کردیں: نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل

پنجاب کے محکمہ خوراک نے گنے کی کرشنگ 25 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ خوراک نے گنے کی کرشنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 25 نومبر سے کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملز کویومیہ 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملز مالکان کو کسانوں کو گنے کی ادائیگی 15 روز میں کرنا ہوگی، فی من سیس قیمت 5 روپے ہی برقراررکھی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گنے کی فی من سرکاری قیمت 75 روپے بڑھنے سے چینی کی فی کلو قیمت 15 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :