22 نومبر ، 2023
حیدرآباد میں 2 مسلح افراد تاجر سے مبینہ طورپر 5 کروڑو روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تاجر نے بتایا کہ ملزمان نے خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کیا اور میری کار میں بیٹھ گئے۔
تاجر نے مزید بتایا کہ ملزمان گاڑی اور اس میں رکھے 5 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔