امام الحق کی دلہن کا مہندی میں پہنا گیا جوڑا کتنے لاکھ کا تھا؟

نارنجی رنگ کے غرارے اور سرخ رنگ کی شرٹ پر انتہائی مہارت سے کام کیا گیا اور سرخ و نارنجی رنگ کے اس امتزاج نے دیکھنے والوں کو بھی کافی متاثر کیا__فوٹو: انسٹاگرام
نارنجی رنگ کے غرارے اور سرخ رنگ کی شرٹ پر انتہائی مہارت سے کام کیا گیا اور سرخ و نارنجی رنگ کے اس امتزاج نے دیکھنے والوں کو بھی کافی متاثر کیا__فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی ہونے والی دلہن انمول محمود کے مہندی میں پہنے گئے خوبصورت لباس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا سفر ختم ہونے کے بعد امام آج کل اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

21 نومبر منگل کے روز انمول محمود کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کے انسٹاگرام پیج 'دی ورلڈ آف ایچ ایس وائی' سے شیئر کیا گیا۔

ایچ ایس وائی نے ایک پوسٹ میں ناصرف انمول محمود کو ٹیگ کیا بلکہ قومی کرکٹر امام الحق کو بھی مینشن کیا اور ساتھ ہی کیپشن 'امام کی انمول' لکھا۔

نارنجی اور سنہرے رنگ کے غرارے اور سرخ رنگ کی شرٹ پر انتہائی مہارت سے کام کیا گیا اور سرخ و نارنجی رنگ کے اس امتزاج نے دیکھنے والوں کو بھی کافی متاثر کیا۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے جوڑے سے متعلق کمنٹس کیے اور اس کی قیمت جاننے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

جیو ویب کی جانب سے حسن شہریار یاسین کی ٹیم سے جب اس جوڑے کی قیمت جاننے کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس لباس کی قیمت 15 لاکھ 50 ہزار روپے (1550,000/pkr) بتائی۔

فوٹوگرافر عزہ شاہین ملک کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کردہ تصاویر کی لوکیشن میں 'ناروے' لکھا گیا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ کرکٹر کی مہندی کی تقریب ناروے میں ہوئی۔

اس کے علاوہ ناروے کی ایک ایونٹ پلینر کمپنی 'ٹیلر میڈ ویژن' نے انسٹاگرام پر مہندی کی تقریب کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

انمول محمود نامی اکاؤنٹ سے بھی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی گئیں۔

جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوجائے گا، ان کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو ہوگی۔

امام کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے جب کہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔

امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی خاتون سے ہوگی جس میں کرکٹر پرنس کوٹ پہنیں گے۔

مزید خبریں :