Time 23 نومبر ، 2023
پاکستان

بلے کا نشان ہمارے پاس رہے گا اور چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن لڑینگے: بیرسٹر گوہر

کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے، کسی خاص مقصد کیلئے اس فیصلے میں تاخیر کی گئی: ترجمان پی ٹی آئی/ فائل فوٹو
 کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے، کسی خاص مقصد کیلئے اس فیصلے میں تاخیر کی گئی: ترجمان پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی ترجمان بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہےکہ  چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن لڑسکتے ہیں اور لڑیں گے جب کہ بلے کا نشان ہمارے پاس رہے گا۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سزا یافتہ شخص کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق بیرسٹرگوہر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوکوئی مائنس نہیں کرسکتا، وہ ہمارے چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے، ایسی کوئی نااہلی نہیں کہ عمران خان الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، الیکشن ایکٹ کے مطابق آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق نااہل الیکشن نہیں لڑسکتا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو صرف ایک کیس میں سزا ہوئی جسے ہائیکورٹ نے کالعدم قراردیا، ان کی نااہلی نہیں ہوئی وہ تمام آفسز کیلئے اہل ہیں، چیئرمین کی ہدایات کے مطابق وہ الیکشن لڑسکتے ہیں اور لڑیں گے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے بہت افسوس ہوا، کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے، کسی خاص مقصد کیلئے اس فیصلے میں تاخیر کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا بلے کا نشان ہمارے پاس رہے گا، اس آرڈر کو ہم مناسب فورم پر چیلنج کریں گے۔

مزید خبریں :