حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ کا اعلان، خواتین محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان میں حج درخواستوں کی وصولی کل سے 15 بینکوں میں شروع  ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی27 نومبر تا 12 دسمبر جاری رہےگی، آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔

اعلامیے کے مطابق مقررہ  تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونےکی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی، اسپانسرڈ شپ اسکیم کے تحت 25  ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے،  اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواستیں ڈالرز کے ہمراہ  بیرون ملک سے جمع کرانا ہوں گی، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواست دہندہ  یا ان کے عزیز و رشتہ دار قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ  حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حج  درخواستیں دسمبر  2024 تک کارآمد شناختی کارڈ  پر جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں :