27 نومبر ، 2023
خیبرپختونخوا کے ضلع کولئی پالس میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لڑکی کو خاندان کے افراد کی مشاورت پر قتل کیاگیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ کچھ روز قبل مقتولہ اور ایک دوسری لڑکی کی 2 لڑکوں کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں، لڑکی کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، واقعے میں معاونت اور سہولت کاروں کو بھی قانون کےکٹہرے میں لائیں گے۔
ڈی ایس پی مسعود خان نے بتایا کہ دوسری لڑکی کو جان بچانے کے لیے مقامی عدالت میں پیش کیاگیا، لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کی جان کوگھر والوں سے کوئی خطرہ نہیں جس کے بعد لڑکی کو گھر والوں کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم دونوں لڑکے اب تک روپوش ہیں۔
واضح رہے کہ 2012 میں ویڈیو وائرل ہونے پر جرگے کے حکم پر 5 خواتین اور چار لڑکوں کو قتل کیاگیا تھا اور واردات میں ملوث ملزمان کو اس سال بری کیا گیا تھا۔