Time 28 نومبر ، 2023
پاکستان

رحیم یار خان میں فصل کی باقیات جلانے سے 3 بچے جھلس گئے

فصل کی باقیات کو مقامی زمیندار نے آگ لگائی، زمیندار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
فصل کی باقیات کو مقامی زمیندار نے آگ لگائی، زمیندار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

رحیم یار خان میں فصل کی باقیات جلانے سے 3 بچے جھلس گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ رحیم یار خان میں پیش آیا جہاں ایک زمیندار کی جانب سے فصل کی باقیات جلائی گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ اس دوران 3 بچے بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے جس سے وہ جھلس گئے اور بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق فصل کی باقیات کو مقامی زمیندار نے آگ لگائی، زمیندار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :