Time 29 نومبر ، 2023
کھیل

پی ایس ایل 2024 کا پلیئر ڈرافٹ 13 دسمبر کو ہوگا

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 کا پلیئر ڈرافٹ 13 دسمبر کو ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا، تقریب کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی فی الحال ممکنہ تاریخ 8 فروری سے 24 مارچ 2024 دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پلیئر ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کو اس ماہ حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ڈرافٹ میں پہلا کھلاڑی ِپک کرنا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری کے لیے پہلے راؤنڈ کا سلیکشن آرڈر پچھلے سیزن کی آخری ٹیم سے پہلی ٹیم کی اسٹینڈنگ کے مطابق ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ میں مقامی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل 10 نومبر کو مکمل ہوچکا ہے جبکہ غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن 25 اکتوبر سے شروع ہوگئی تھی جس میں کئی ٹاپ کھلاڑیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس کے علاوہ بدھ کے روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ کے نتیجے میں حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز میں آئے ہیں جبکہ عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :