پاکستان
Time 29 نومبر ، 2023

اسموگ پر قابو پانے کیلئے پنجاب میں سافٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کیلئے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس کل طلب کر لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی محکموں نے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن ،جمعہ کو اسکول، کالج، یونیورسٹیاں اور ہفتے کے روز مارکیٹیں، جم، سنیما، تھیٹر اور فیکٹریاں مکمل بند کرنے کی تجاویز تیار کرلیں ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اسموگ کی روک تھام کیلئے ہفتے کے روز ریسٹورینٹس بھی بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اس روز صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔ 

اس کے علاوہ شہر میں پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کی آمد ورفت بھی محدود کی جائےگی جبکہ سرکاری دفاتر میں نصف عملہ کام کرے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہورمیں اسموگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ غیر معمولی ٹریفک ہے، خلاف قانون کام کرنے والی فیکٹریوں کو سیل کرکے اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔

مزید خبریں :