Time 30 نومبر ، 2023
کاروبار

روپے کی قدر میں اضافہ ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

فوٹوـ فائل
فوٹوـ فائل

ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 17 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر  50 پیسے سستا ہوکر 286 روپے 50 پیسے کا ہے۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں نومبر میں ڈالر3 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

مزید خبریں :