30 نومبر ، 2023
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قمیت میں اضافہ کر دیا۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر سے ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 45 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 7 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے ،فی کلو ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے مہنگی ہوئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر سے ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 254 روپے 86 پیسے ہوگی۔