Time 01 دسمبر ، 2023
دنیا

شاہ چارلس کا کوپ 28 اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں ہونیوالی تباہی کا تذکرہ

پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج بھگتے، سیلاب کے باعث پاکستان کو شدید نقصانات اٹھانا پڑے: شاہ چارلس۔ فوٹو فائل
 پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج بھگتے، سیلاب کے باعث پاکستان کو شدید نقصانات اٹھانا پڑے: شاہ چارلس۔ فوٹو فائل

برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم نے کوپ 28 اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کا تذکرہ کرتے ہوئے دنیا کے سامنے مستقبل کا لائحہ عمل پیش کر دیا۔

متحدہ عرب امارات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے ہونے والی کوپ 28 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی آنے والی نسلوں کیلئے ایک خطرناک مسئلہ ہے، پیرس معاہدے میں دنیا نے ایک بڑے مسئلے پر غور کیا۔

شاہ چارلس کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان، بنگلادیش اور دیگر ترقی پذیر ملکوں کو بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج بھگتے، سیلاب کے باعث پاکستان کو شدید نقصانات اٹھانا پڑے۔

انہوں نے موسمی تبدیلیوں کی تباہی اور ماحولیاتی مستقبل کو بہتر کرنے کا لائحہ عمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں زیرو کاربن پالیسی اپنانا ہو گی اور دنیا کو گرین ٹیکنالوجی کی طرف منتقل ہونا ہو گا، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے کئی ارب ڈالرز درکار ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے 4.5 ٹریلین ڈالرز سالانہ کی ضرورت ہے۔

برطانوی شاہ چارلس کا کہنا تھا دنیا بھر کی حکومتوں کے ساتھ پرائیویٹ کمپنیز اور دیگر اداروں کو بھی امداد کرنا ہو گی۔

مزید خبریں :