Time 01 دسمبر ، 2023
پاکستان

پشاور ہائیکورٹ نے 109 افغان باشندوں کو پاکستان اوریجن کارڈ جاری کرنے کا حکم دے دیا

پاکستانیوں کے ساتھ شادی شدہ افغان باشندوں کو پی او سی جاری نہ کرنا غیرقانونی عمل ہے: درخواستگزار— فوٹو:فائل
پاکستانیوں کے ساتھ شادی شدہ افغان باشندوں کو پی او سی جاری نہ کرنا غیرقانونی عمل ہے: درخواستگزار— فوٹو:فائل

پشاور ہائیکورٹ نے 109 افغان باشندوں کو پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

 پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی جانب سے پی او سی کیلئے کیس کی سماعت کی۔

درخواستگزار کی جانب سے سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواستگزار نےعدالت کو بتایا کہ پی او سی کارڈ کا حامل شخص صرف پاسپورٹ اور ووٹ نہیں ڈال سکتا ہے لیکن پاکستانی شہری کی طرح تمام حقوق حاصل کرسکتا ہے۔

وکیل درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانیوں کے ساتھ شادی شدہ افغان باشندوں کو پی او سی جاری نہ کرنا غیرقانونی عمل ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے 109 افغان باشندوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستان اوریجن کارڈ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :