Time 03 دسمبر ، 2023
کھیل

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی آرزو اور لائبہ نے گولڈ میڈل جیت لیا

فوٹو: ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ
فوٹو: ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ

7 ویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی آرزو اور لائبہ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی 7ویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان کی آرزو  نے66 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

آرزو نے  پہلی فائٹ میں بھارت اور فائنل میں نیپال کی کراٹے کاز کو شکست دی۔

اس کے علاوہ ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں ہی پاکستان کی لائبہ ضیاء نے 50 کلو گرام کیٹیگری مائنس کلاس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

لائبہ ضیاء نے پہلی فائٹ میں سری لنکا،دوسری فائٹ میں نیپال اور فائنل میں بھارت کی کراٹے کاز کو ہرایا۔

مزید خبریں :