ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری، حارث رؤف نے پی سی بی کے شوکاز کا جواب جمع کرادیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری  پر حارث رؤف کو شوکاز نوٹس  جاری کیا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ  سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق پلیئرز  نیشنل ٹیم کے لیے غیر مشروط طور  پر دستیاب ہوں گے۔

حارث رؤف نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق حارث  رؤف نے پی سی بی کے نوٹس کا  جواب جمع کرا دیا ہے، حارث رؤف نے ریڈ بال کرکٹ کی پریکٹس نہ ہونا دستبرداری کی وجہ بتایا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رؤف کو آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔

حارث رؤف کو 7 سے 28 دسمبر کے درمیان  پانچ میچز کا این او سی دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :