Time 05 دسمبر ، 2023
پاکستان

لاہور میں اسموگ کی شدت میں کمی، ساتویں نمبر پر آگیا

لاہور میں صبح 8 بجے سے پہلے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 164 ریکارڈ کی گئی ہے/ فائل فوٹو
لاہور میں صبح 8 بجے سے پہلے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 164 ریکارڈ کی گئی ہے/ فائل فوٹو

دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں اب لاہور ساتویں اور کراچی نویں نمبر پر آگیا۔

لاہور میں اسموگ کی شدت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور لاہور میں صبح 8 بجے سے پہلے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 164 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت وسطی پنجاب میں اسموگ کے باعث شہریوں کو نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

ادھر لاہور میں اسموگ پر قابو پانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے باربار آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10،10لاکھ جرمانہ کرنےکی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی فضائی آلودگی میں کمی دیکھی گئی ہے اور اب کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر آگیا ہے۔

مزید خبریں :