Time 05 دسمبر ، 2023
کاروبار

سوئی ناردرن نےگیس137 فیصد مہنگی کرنےکی درخواست دے دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: بجلی کے بعدگیس بھی مزید مہنگی کرنےکی تیاری کرلی گئی ہے۔

سوئی ناردرن  نے گیس مزید 137.62 فیصد مہنگی کرنے کی  درخواست  اوگرا میں دائر کردی ہے۔

 سوئی ناردرن نےگیس1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنےکی درخواست کی ہے، سوئی ناردرن نےگیس کی قیمت میں اضافہ یکم  جولائی2023 سے  مانگا ہے، درخواست 24-2023کی ریونیو ضروریات میں کمی پورا کرنےکے لیے دائر کی گئی۔

سوئی ناردرن کی جانب سے جاری  اعلامیے کے مطابق مالی سال 24-2023 کے لیے 181 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ روپے ریونیو کمی کا تخمینہ ہے،گیس کی قیمت 2961 روپے 98 پیسے فی ایم ایم  بی ٹی  یو مقرر کی جائے۔

سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ گیس کی موجودہ قیمت1246 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، درخواست میں بقایا جات کی مد میں 1209 روپے 14 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے، روپے کی قدر  میں کمی کی مد میں 56  روپے 48  پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا۔

اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت11 دسمبر کو  ہوگی۔

مزید خبریں :