Time 05 دسمبر ، 2023
جرائم

لاہور میں سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کرنیوالا غیر ملکی گینگ کراچی سے گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور پولیس نےگلبرگ کے علاقے میں سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کرنے والا غیر ملکی گینگ کراچی سے گرفتار کر لیا۔

 گزشتہ دنوں لاہور میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے تلاشی کے بہانے سکھ یاتری فیملی کو لوٹ لیا تھا

منگل کو ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ساؤتھ آفتاب احمد پھلروان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزموں کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش ملزمان نے خفیہ غیر ملکی ایجنسیوں کے لیے کام کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان میں سرغنہ شاہ رخ، ریحانہ شاہ رخ اور محمد عرفان شامل ہیں۔

ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ساؤتھ کے مطابق ملزمان غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے کہنے پر پاکستان آئے ، سکھ یاتریوں سے وارادات کرتے اور فرار ہو جاتے، ملزمان کا تعلق پاکستان کے ہمسایہ ملک سے ہے،ملزم واردات کے فوراً بعد غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو اطلاع دیتے تاکہ دنیا میں پاکستان کی ساکھ مجروح ہو۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان مختلف فورسز کی یونیفارم پہن کر پاکستان میں غیر ملکی شہریوں سے تلاشی کے بہانے واردات کرتے اور فرار ہو جاتے تھے۔

مزید خبریں :