Time 06 دسمبر ، 2023
جرائم

اسلام آباد: گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آبادکے لہتراڑ  روڈ پرگاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نےگاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  فائرنگ  سے  یوسی جھنگی  سیداں کے سابق چیئرمین ابرار شاہ 3 ساتھوں سمیت جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق  واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :