Time 06 دسمبر ، 2023
پاکستان

عام انتخابات میں مخالفین کو ’ٹف ٹائم‘ دینے کیلئے پیپلزپارٹی قیادت سرگرم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عام انتخابات میں مخالفین کوٹف ٹائم دینے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) قیادت سرگرم ہوگئی، بلاول بھٹو نے سندھ میں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلالیا، تو سابق صدرآصف زرداری نے لاہور میں پنجاب اور بلوچستان کے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والے سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں صوبائی پارلیمانی بورڈ نے سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق تجاویز پیش کیں۔

اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایت دیں۔

دوسری جانب لاہور میں سابق آصف علی زرداری نے روزی خان کاکڑ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن علی مدد جتک، ندیم افضل چن، ریاض شاہوانی اورمخدوم ارتضیٰ سمیت پنجاب اور بلوچستان کے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی منڈی بہاالدین کے عہدیداران و کارکنان نے بھی ملاقات کی، ملاقاتوں میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :