Time 06 دسمبر ، 2023
دنیا

حماس کے راکٹ حملے میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 24 ٹینک تباہ

خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کے زیر قبضہ عمارت کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا، تل ابیب اور عسقلان میں بھی راکٹ حملے کیے گئے ہیں/ فوٹو انٹرنیٹ
خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کے زیر قبضہ عمارت کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا، تل ابیب اور عسقلان میں بھی راکٹ حملے کیے گئے ہیں/ فوٹو انٹرنیٹ

 فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی فوج کے خلاف شدید مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔

غزہ میں اسرائیل جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے حماس کے القسام بریگیڈ نے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں پر راکٹ برسا دیے جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ 24 اسرائیلی ٹینکوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

 اس کے علاوہ اسنائپرز کی فائرنگ سے 8 اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹس  کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کے زیر قبضہ عمارت کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا، تل ابیب اور عسقلان میں بھی راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے حملوں میں 2 میجرسمیت 5 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

لبنان میں بھی جھڑپیں

دوسری جانب اسرائیل لبنان سرحد پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جن میں حزب اللہ نے  ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسرائیلی حملوں میں ایک لبنان فوجی بھی جاں بحق ہوگیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں7 اکتوبر سے اب تک زمینی جھڑپوں میں 82 اور مجموعی طور پر 408 اسرائیلی فوجی مارے جاچکے ہیں۔


مزید خبریں :