Time 06 دسمبر ، 2023
دلچسپ و عجیب

14 ہزار ڈالرز لگاکر خود کو کتے میں تبدیل کرنیوالا شخص 'کتوں کا ٹیسٹ' پاس کرنے میں ناکام

یہ شخص بظاہر کتا تو بن گیا لیکن وہ کتوں کی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہوگیا__فوٹو: انسٹاگرام
یہ شخص بظاہر کتا تو بن گیا لیکن وہ کتوں کی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہوگیا__فوٹو: انسٹاگرام

جاپان سے تعلق رکھنے والے شخص کو اس وقت شدید صدمہ پہنچا جب وہ کتوں کا ٹیسٹ ہی پاس کرنے میں ناکام ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ایک جاپانی شخص خبروں کی زینت بنا رہا جس کی وجہ اس کا عجیب و غریب اور منفرد شوق تھا۔

اپنا نام ٹوکو بتانے والے اس شخص کو کتوں سے اتنی محبت اور لگاؤ ہے کہ اس نے خود کو ہی کتے کا روپ دے دیا، اس شخص نے کتے کا روپ دھارنے کے لیے 14 ہزار ڈالرز خرچ کیے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے کچھ عرصہ قبل کتا بننے کے لیے باڈی سوٹس، تھری ڈی ماڈلز اور ملبوسات تیار کرنے والی مشہور  کمپنی سے رابطہ کیا اور 2 ملین ین (14 ہزار ڈالرز سے زائد) کی لاگت سے 40 دنوں میں حقیقت سے قریب تر کتے کا لباس تیار کرنے کا کہا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ٹوکو کے نام اس سے اس شخص کا اکاؤنٹ بنا ہوا ہے جب کہ یوٹیوب اکاؤنٹ پر بھی یہ شخص خود کی کتے جیسے چلنے، کھانے پینے اور دیگر ویڈیوز شیئر کرتا ہے۔

تاہم یہ شخص بظاہر کتا تو بن گیا لیکن وہ کتوں کی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہوگیا۔

اس ٹیسٹ میں مختلف رکاوٹیں لگائی جاتی ہیں جنہیں پار کرتے ہوئے کتے اگلے مراحل کی جانب بڑھتے ہیں، انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 'ٹوکو' یہ ٹیسٹ پاس کرنے میں کیسے ناکام ہوا۔


مزید خبریں :