06 دسمبر ، 2023
اجرامِ فلکیات کے ماہرین نے سالِ نو کے لیے بارہ میں سے چار ستاروں کو منتخب کیا ہے اور ان کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ وہ 2024 میں دولت کے معاملے میں خوش قسمت رہیں گے کیونکہ یہ ستارے دیگر کے مقابلے میں زیادہ پیسے بنائیں گے۔
آئیں دیکھتے ہیں کہ وہ چار ستارے کون سے ہیں۔
* برج سنبلہ
ان خوش قسمت ستاروں میں سب سے پہلے برج سنبلہ آتا ہے جو کہ 23 اگست سے 22 ستمبر تک پیدا ہونے والوں کا ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق جب 2024 شروع ہوگا تو آپ پہلے ہی مالی طور پر مضبوط ہوں گے، آپ کا اس لحاظ سے اچھا وقت 14 اکتوبر 2023 کے بعد سے شروع ہوا تھا۔
مارچ 2024 تک آپ لوگوں کو مالی طور پر مشکل نہ آنے کے امکانات واضح ہیں، البتہ اس کے بعد کچھ عرصے کے لیے شاید آپ کو مسائل ہوں لیکن یہ وقتی ہوں گے۔
اکتوبر میں امکان ہے کہ آپ سب سے زیادہ دولت کمائیں گے۔
* برج عقرب
آپ کے پاس اس سال غور کرنے کے لیے بہت سارے معاملات ہیں، پچھلے کچھ سالوں میں آپ اپنے کنٹرول کرنے والی عادت کے تحت نقصان اٹھایا ہے، اس کے علاوہ آپ کو مالی اعتبار سے بھی پریشانیوں کا سامنا رہا، لیکن اب ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔
ماہرین کے مطابق یکم جنوری سے 25 مئی تک، آپ کو اپنے کیرئیر پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، وہ مواقع جن کا آپ کو کئی عرصے سے بے صبری سے انتظار تھا، ان کے پورا ہونے کا امکانات ہیں۔
گو کہ 23 اکتوبر سے 21 نومبر تک پیدا ہونے والے جو کہ عقرب سے تعلق رکھتے ہیں، آپ کا ستارہ بھی ان خوش قسمت ستاروں میں شامل ہے جو کہ 2024 میں خوب پیسہ کمائیں گے۔
* برج جدی
22 دسمبر سے 19 جنوری کی پیدائش والے برج جدی کے لوگ ہوتے ہیں اور آپ بھی اس سال خوش قسمت رہنے والے ہیں کیونکہ آپ لوگوں کو بھی بظاہر نئے سال میں مالی طور پر مشکلات نہیں جھیلنی پڑیں گی۔
اگر آپ محنت اور اپنی حاضر دماغی کے ساتھ کام کرتے رہے تو یہ سال آپ کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہونے والا ہے۔
* برج حوت
اس فہرست کے آخر میں برج حوت ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ حوت اس فہرست میں شامل ہے۔
جی ہاں! ماہرین کی پیشگوئی میں آپ لوگوں کا ستارہ بھی موجود ہے، دوسروں کے مقابلے میں آپ لوگ بھی اس سال مالی طور پر خوش قسمت رہنے والے ہیں۔