07 دسمبر ، 2023
سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ قومی اسمبلی کی4 اور صوبائی کی 8 نشستوں پر معاملات طے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے 15 سال بعد چوہدری شجاعت سے ملاقات کی جس میں دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں چوہدری سالک کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن اورمسلم لیگ ق کے معاملات پہلے سے ہی طے شدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ قومی اسمبلی کی4 اور صوبائی کی 8 نشستوں پر معاملات طے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ زیادہ سیٹوں پربات الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد طے پائے گی۔