07 دسمبر ، 2023
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغانستان سے 23 دہشتگرد تنظیمیں پاکستان سمیت 53 ممالک میں دہشتگردی پھیلاتی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں میں پاکستان سر فہرست ہے، 23 میں سے 17 دہشتگرد تنظیمیں صرف پاکستان کو نشانہ بناتی ہیں جب کہ یہ تنظیمیں امریکا اور چین سمیت 53 ممالک میں بھی دہشتگردی کرتی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والی تنظیموں میں کالعدم ٹی ٹی پی،جماعت الاحرار اور بلوچ دہشتگرد تنظیمیں سر فہرست ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے ہی جنداللہ ایران میں، داعش یورپ اور امریکا میں جب کہ حزب التحریر اور جماعت الاحرار پاکستان میں دہشتگردی پھیلاتی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ تحریکِ اسلامی ترکمانستان، چین، آئی ایم یو ازبکستان کو نشانہ بناتی ہے، داعش یورپ، امریکا اور حزب التحریر دہشتگردی پھیلاتی ہے جب کہ افغانستان سےجنداللہ ایران میں اور افغانستان سے جماعت الاحرارپاکستان میں دہشتگردی پھیلاتی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال دہشتگردی کی بڑھتی لہر میں کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان حمایت کا مرکزی کردار رہا، افغانستان خطے میں دہشتگرد تنظیموں کی باقاعدہ مالی معاونت کررہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب عضب اور ردّالفساد سے ٹی ٹی پی تقریباً ختم ہوگئی تھی لیکن افغان طالبان کے اقتدار میں آنے پرٹی ٹی پی دوبارہ متحرک ہوگئی ہے۔