Time 07 دسمبر ، 2023
کھیل

آئی سی سی مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، ایک پاکستانی بھی شامل

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر کے لیے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی مینز پلیئر آف منتھ کے لیے دو آسٹریلوی کھلاڑی نامزد کیے گئے ہیں۔ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کے خلاف سنچری بنانے والے ٹریوس ہیڈ اور افغانستان کے خلاف شاندار ڈبل سنچری بنانے والے میکسویل شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ بھارت کے محمد شامی بھی نومبر کے بہترین پلیئرز کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔

ویمنز کھلاڑیوں میں پاکستان کی سعدیہ اقبال، بنگلادیش کی ناہیدہ اختر اور فرزانہ حق بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :