Time 07 دسمبر ، 2023
پاکستان

بانی پی ٹی آئی جسے کہیں گے اسے پارٹی کا ٹکٹ ملے گا: چیئرمین تحریک انصاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیر سٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جسے کہیں گے اسے پارٹی کا ٹکٹ ملے گا ۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر 180 مقدمات ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ عدلیہ بھی مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے لیکن اعتماد ہے کہ عدلیہ ہمیں بھی ریلیف دے گی۔

بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی کہ بلے کا نشان ان کی ہی جماعت کا ہوگا، آئندہ ہفتے تک سب واضح ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان جسے کہیں گے اسے پارٹی کا ٹکٹ ملے گا۔

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس بلے کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے 7 دن ہیں، الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کی پابندی ہونی چاہیے ۔

مزید خبریں :