07 دسمبر ، 2023
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہےکہ مسئلہ فلسطین پر عالم اسلام اور پاکستانی حکومت کا کردار باعث شرم ہے، دو ریاستی فارمولہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔
لوئر دیر میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ فلسطینی کاز کے لیے انہوں نے دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے دورےکیے، پاکستان کے اندر ملین مارچ منعقد کرکے یکجہتی کا پیغام دیا، امدادی سامان غزہ روانہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فروری میں قوم حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کے نمائندوں پر اعتماد کرے۔
سراج الحق نےکہا کہ ملک بھر میں کسی بھی سیاسی پارٹی میں حقیقی جمہوریت نہیں، ان کو پارٹی کہنا جمہوریت کی توہین ہے، قوم کب تک دو خاندانوں کی غلامی برداشت کرتی رہے گی۔