Time 08 دسمبر ، 2023
دنیا

حماس سے جھڑپوں میں میجر سمیت سابق اسرائیلی آرمی چیف کا بیٹا ہلاک

حماس سے جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی گال آئزن کے والد سابق اسرائیلی آرمی چیف موجودہ اسرائیلی کابینہ میں وزیر کے عہدے پر بھی فائز ہیں— فوٹو: اسرائیلی میڈیا
حماس سے جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی گال آئزن کے والد سابق اسرائیلی آرمی چیف موجودہ اسرائیلی کابینہ میں وزیر کے عہدے پر بھی فائز ہیں— فوٹو: اسرائیلی میڈیا

حماس سے جھڑپوں کے دوران سابق اسرائیلی آرمی چیف گاڈی آئزن کوٹ کے بیٹے گال آئزن کوٹ سمیت ایک میجر ہلاک ہو گیا۔

حماس سے جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی  فوجی گال آئزن کے والد سابق اسرائیلی آرمی چیف موجودہ اسرائیلی کابینہ میں وزیر کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

خان یونس میں ایک جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی میجر بھی مارا گیا، غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 89 ہو گئی۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 350 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک دو ماہ میں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے، شہدا میں نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔

مزید خبریں :