Time 08 دسمبر ، 2023
کاروبار

اسٹاک مارکیٹ میں 1505پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس 66 ہزار کی حد بھی عبور کرگیا

معیشت کی بہتری کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ. فوٹو فائل
معیشت کی بہتری کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ. فوٹو فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 66 ہزار کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ایک اور ریکارڈ ساز دن رہا۔ آج کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور  100  انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 66273 رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر  100 انڈیکس 1505 پوائنٹس اضافے سے 66223 پوائنٹس پر  بند ہوا۔

حصص بازار میں آج ایک ارب 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 33 ارب 37 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 183 ارب روپے بڑھ کر 9498 ارب روپے ہے۔

اس حوالے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا ملک کی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے اور معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے جبکہ ڈالر کا بھاؤ ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے۔

ان کا کہنا تھا رواں سال ملک کی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا، معیشت کی بہتری کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے۔

مزید خبریں :