Time 08 دسمبر ، 2023
کھیل

وسیم اکرم نے حارث رؤف کو عظیم کرکٹر بننے کیلئے کیا مشورہ دیا؟

وائٹ بال کے کئی اسپیشلسٹ کرکٹرز ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ بڑے کھلاڑیوں کا کھیل ہے: وسیم اکرم۔ فوٹو فائل
وائٹ بال کے کئی اسپیشلسٹ کرکٹرز ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ بڑے کھلاڑیوں کا کھیل ہے: وسیم اکرم۔ فوٹو فائل

پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو عظیم کرکٹر بننے کے لے مفید مشورہ دیا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ آج کل وائٹ بال کے کئی اسپیشلسٹ کرکٹرز ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ بڑے کھلاڑیوں کا کھیل ہے، 8 اوورز کا اسپل کروانا ہوتا ہے، حارث رؤف کو عظیم کرکٹر بننا ہے تو اسے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہیے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا ہے ٹی ٹوئنٹی میں آپ 4 اوورز کروا کر فائن لیگ پر صرف فیلڈنگ کرتے ییں لیکن ٹیسٹ کرکٹ ایک لمبی ریس جیسا ہے۔

پاکستان کے دورہ آسٹریلیا پر سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ شان مسعود کے لیے یہ دورہ مشکل ہو گا، نیا کپتان، نئی مینجمنٹ سب کو سیٹ ہونے میں وقت لگے گا، یہ کسی بھی نوجوان کپتان یا ٹیم کے لیے مشکل دورہ اور بڑا امتحان ہو گا۔

مزید خبریں :