Time 08 دسمبر ، 2023
پاکستان

شہباز شریف اور جہانگیرترین کی ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا

سیٹوں کا نمبر کیا ہوگا؟ یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپرورک کے ساتھ طے ہوگا، ملاقات گزشتہ روز شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی: ذرائع— فوٹو:فائل
سیٹوں کا نمبر کیا ہوگا؟ یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپرورک کے ساتھ طے ہوگا، ملاقات گزشتہ روز شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے آئی پی پی کے سربراہ جہانگیرترین نے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ  کے رانا ثنا اللہ، ایازصادق اور آئی پی پی کے سینیئر رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے۔

ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا کہ دونوں جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گی۔

ذرائع کے مطابق سیٹوں کا نمبر کیا ہوگا؟ یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپرورک کے ساتھ طے ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 15 سال بعد مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملنے ان کی رہائش گاہ گئے تھے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان بھی پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔

مزید خبریں :