Time 08 دسمبر ، 2023
کاروبار

15 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی مجموعی شرح 42.68 فیصد ہوگئی

پیاز 8.4 فیصد، انڈے 2.5، بجلی 2 فیصد اور دال مونگ ایک فیصد مہنگی ہوگئی: ادارہ شماریات— فوٹو:فائل
پیاز 8.4 فیصد، انڈے 2.5، بجلی 2 فیصد اور دال مونگ ایک فیصد مہنگی ہوگئی: ادارہ شماریات— فوٹو:فائل

ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات نے بتایاکہ 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی اور 22 میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پیاز 8.4 فیصد، انڈے 2.5، بجلی 2 فیصد اور دال مونگ ایک فیصد مہنگی ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتے چینی، دال مسور اور کیلوں کے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر 9.8 فیصد، آلو 4.3 اور مرغی 3 فیصد، چائے کی پتی 2.6 فیصد، ڈیزل 2.3 فیصد اور چاول 2 فیصد سستے ہو گئے، اس کے علاوہ گھی، کوکنگ آئل، آٹا، دال، چنا کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی.

مزید خبریں :