08 دسمبر ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس میں درخواست گزار خاورمانیکا کے وکیل نے دستاویزی ثبوت پیش کرنے کیلئے عدالت سے پیر تک مہلت مانگ لی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔
سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی پیش ہوئے، وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے ہیں، مہلت دی جائے۔
اس پر جج قدرت اللہ نے کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل بھی دینے ہیں۔
وکیل کا کہنا تھاکہ دستاویزات جمع کرانے کیلئے پیر تک کا وقت دے دیں، دلائل بھی پیرکودیں گے۔
خاورمانیکا کے وکیل کی استدعا پر عدالت نے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔