Time 08 دسمبر ، 2023
پاکستان

آئی ایم ایف کا جنوری میں اجلاس، پاکستان کیلئے قسط کی منظوری کا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری 2024 کو ہوگا۔

پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگلے ماہ 11  جنوری کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔

پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، مزید 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کیلئے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات فروری 2024 میں متوقع ہیں۔

مزید خبریں :