Time 09 دسمبر ، 2023
پاکستان

پارٹی کا نیا چیئرمین توشہ خانہ کیس میں نااہلی ختم ہونے تک منتخب کیا ہے: علی ظفر

نااہلی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے، اگر بانی چیئرمین کو الیکشن سے روکا گیا تو ہم چیلنج کریں گے: سینیٹر علی ظفر— فوٹو: فائل
نااہلی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے، اگر بانی چیئرمین کو الیکشن سے روکا گیا تو ہم چیلنج کریں گے: سینیٹر علی ظفر— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں بانی چیئرمین کی نااہلی ختم ہونے تک نیا چیئرمین منتخب کیا ہے، بانی چیئرمین نااہلی ختم ہونے پر جنرل الیکشن بھی لڑیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نااہلی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے، اگر بانی چیئرمین کو الیکشن سے روکا گیا تو ہم چیلنج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا الیکشن کمیشن کا حکم غیر آئینی اور غیر قانونی تھا۔

ایک سوال پر سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا حلقہ بندیاں اگر غلط ہوئی تو اس کو امیدوار انفرادی حیثیت میں چیلنج کرے گا، یہ کسی پارٹی کا کام نہیں ۔

مزید خبریں :