Time 09 دسمبر ، 2023
پاکستان

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر

اسموگ سے متعلق اگلا ہفتہ مشکل ہے، بچوں کے امتحانات ہورہے ہیں، اس وجہ سے اسکول بھی بند نہیں کرسکتے: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی/ فائل فوٹو
 اسموگ سے متعلق اگلا ہفتہ مشکل ہے، بچوں کے امتحانات ہورہے ہیں، اس وجہ سے اسکول بھی بند نہیں کرسکتے: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی/ فائل فوٹو

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر آگیا۔

عالمی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں آج بھی ائیرکوالٹی انڈیکس 270ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر ہے۔

اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ اسموگ سے متعلق اگلا ہفتہ مشکل ہے، بچوں کے امتحانات ہورہے ہیں، اس وجہ سے اسکول بھی بند نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب اسموگ کے باعث شہریوں کو نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو اسموگ سے بچاؤ کے لیے گھر سے ماسک لگا کر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر شدید دھند کے باعث پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند کردی گئی جب کہ سندھ اور پنجاب کے کئی میدانی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں آگئے۔

مزید خبریں :