Time 09 دسمبر ، 2023
کھیل

شوال ذوالفقار کندھے کی انجری کے باعث 6 ہفتے کیلئے کرکٹ سے باہر

شوال ذوالفقار کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری ہوئی تھی__فوٹو: اسکرین گریب
شوال ذوالفقار کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری ہوئی تھی__فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کندھے کی انجری کے باعث 6 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شوال ذوالفقار کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری ہوئی تھی۔

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شوال ذوالفقار کو اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے دائیں کندھے کا ایکسرے کرایا گیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ شوال ذوالفقار کی واپسی کا فیصلہ مناسب وقت پر ہوگا، اس دوران ٹیم فزیو ان کی انجری کو دیکھیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن اور نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلی گئی تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو فتح ملی، دو میچز پاکستان جب کہ آخری ٹی ٹوئنٹی ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیویز نے جیتا۔

مزید خبریں :