پرتھ ٹیسٹ: قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں اسپنر شامل نہ کیے جانے کا امکان

پاکستان کے حتمی ٹیسٹ اسکواڈ کا فیصلہ پچ اورکنڈیشن دیکھ کرکیا جائےگا: ذرائع/ فائل فوٹو
پاکستان کے حتمی ٹیسٹ اسکواڈ کا فیصلہ پچ اورکنڈیشن دیکھ کرکیا جائےگا: ذرائع/ فائل فوٹو

پرتھ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کوئی اسپنر شامل نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پرتھ ٹیسٹ میں فاسٹ بولرز اور نان ریگولر اسپنرکھلانےکی منصوبہ بندی کررہا ہے، ٹیم میں شاہین آفریدی، فہیم اشرف، حسن علی اور خرم شہزاد کوکھلانے کا امکان ہے تاہم پاکستان کے حتمی ٹیسٹ اسکواڈ کا فیصلہ پچ اورکنڈیشن دیکھ کرکیا جائےگا۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہےکہ  ابرار احمد کی انجری کے باعث پرتھ ٹیسٹ میں ان کی جگہ ساجد خان کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابرار احمد کے ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ مل گئی ہے، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے تاہم پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پرتھ ٹیسٹ میں  آف اسپنر ساجد خان کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے لیے انہیں تیار رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے اسکواڈ میں لیفٹ ہینڈ بیٹر زیادہ ہیں اور لیفٹ ہنڈ بیٹر کی وجہ سے آف اسپنر ساجد خان مضبوط امیدوار بنے تاہم ابرار احمد انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوئے تو ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :