پاکستان
Time 09 دسمبر ، 2023

سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو ملانے والا پنجرہ پل 15 ماہ بعد بھی تعمیر نہ ہوسکا

فوٹو: اسکرین شاٹ/ فائل
فوٹو: اسکرین شاٹ/ فائل

بلوچستان کے ضلع بولان میں سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو ملانے والا پنجرہ پل  15 ماہ بعد بھی تعمیر نہ ہوسکا۔

خیال رہے کہ پنجرہ پل اگست 2022 میں مون سوں بارشوں کے دوران سیلابی ریلےکی زد میں آنے سے بہہ گیا تھا۔

عارضی راستہ بھی سیلابی ریلوں اور  بارشوں سے بہتا رہا ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اب پنجرہ پل کی تعمیر کا 50 فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیا ہے ، بولان ندی میں 70فٹ کے چار ستون بنائےگئے ہیں جن کے او پر ڈھانچہ بنایا جارہا ہے۔

این ایچ اے حکام کا کہنا ہےکہ مارچ تک پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائےگا۔

 این ایچ اے حکام کے مطابق130میٹر لمبے پنجرہ پل کی تعمیر  پر 50 کروڑ روپےکی لاگت آئے گی، پنجرہ پل کو 70 سے 80 فٹ بلند بنایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے ندی کے پانی کے ریلے پل کو نقصان پہنچائے بغیر گزر جائیں گے۔

مزید خبریں :