Time 10 دسمبر ، 2023
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: پی ٹی آئی دور کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال بھی وعدہ معاف گواہ بن گئیں

بحیثیت کابینہ رکن 190 ملین پاؤنڈ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن اصرار کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیر اعظم کسی کی ایک نہ سنی: سابق وفاقی وزیر. فوٹو فائل
بحیثیت کابینہ رکن 190 ملین پاؤنڈ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن اصرار کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیر اعظم کسی کی ایک نہ سنی: سابق وفاقی وزیر. فوٹو فائل

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں پی ٹی آئی دور کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال بھی گواہ بن گئیں۔

 نیب کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں زبیدہ جلال نے کہا کہ بحیثیت کابینہ رکن 190 ملین پاؤنڈ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، لیکن اصرار کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیر اعظم کسی کی ایک نہ سنی۔

زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ کابینہ ارکان 190 ملین پاؤنڈ کو پاکستان کا اثاثہ سمجھتے تھے تاہم ارکان کے تحفظات کے باوجود 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک، سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اور دیگر اہم شخصیات گواہوں کی فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں :