Time 10 دسمبر ، 2023
پاکستان

کراچی میں آئندہ 10 روز موسم سرد رہنے کا امکان

شہر میں 10 روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے: موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر/ فائل فوٹو
شہر میں 10 روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے: موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر/ فائل فوٹو

ماہرین نے ملک بھر سمیت کراچی میں بھی سردی میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

 موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر کے مطابق  15دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی جس کے باعث کراچی میں بھی سردی میں اضافہ ہوجائے گا اور درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر میں 10روز کے دوران کم سےکم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

اس دوران شہر میں شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کے باعث شہر کا فضائی معیار متاثر رہے گا تاہم آئندہ 10 دنوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 

اویس حیدر کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں ہوا میں نمی 50 سے 60 فیصد تک رہے گی۔

مزید خبریں :