Time 10 دسمبر ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں 3 نئے فیچرز کا اضافہ

ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / فوٹو بشکریہ wabetainfo
ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / فوٹو بشکریہ wabetainfo

واٹس ایپ میں 3 نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ تینوں فیچرز اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ wabetainfo کے مطابق میسجنگ ایپ میں چینل الرٹس، نیوی گیشن لیبلز کو چھپانے اور تاریخ سے پیغامات سرچ کرنے جیسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینل الرٹس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ چینلز چلانے والے افراد کو فائدہ ہوگا۔

اس فیچر سے کسی چینل کو معطل کیے جانے پر اس کی بحالی میں مدد مل سکے گی۔

دوسرا فیچر نیوی گیشن لیبلز کے حوالے سے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت ایپ کے اوپر موجود بار (bar) awr نیچے موجود نیوی گیشن لیبلز اسکرین پر اسکرولنگ کے دوران خودکار طور پر ہائیڈ (hide) ہو جائیں گے۔

اس طرح صارفین کو اسکرین پر زیادہ مواد دیکھنے کا موقع ملے گا۔

تیسرا فیچر پرانے میسجز کی تلاش کو آسان بنانے کے لیے ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی چیٹ میں تاریخ کے ذریعے پرانے پیغامات کو سرچ کر سکیں گے۔

جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ یہ فیچرز ابھی بیٹا ورژن میں دیے گئے ہیں تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین کے لیے انہیں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :