Time 12 دسمبر ، 2023
دنیا

القدس بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کرنےکی نئی ویڈیو جاری کر دی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نےغزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کوتباہ کرنے کی نئی ویڈیو جاری کر دی۔

صیہونی افواج کی جانب سے غزہ میں مسلسل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی افواج عام شہریوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنارہی ہے۔

تاہم اسرائیلی فوج کو فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے سخت مزاحمت کا بھی سامنا ہے۔

القدس بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں القدس کے جنگجوؤں کو اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں اسرائیلی ٹینکوں کو انتہائی قریب سے راکٹ کا نشانہ بنا گیا، حملے کے  بعد اسرائیلی ٹینکوں میں آگ لگ گئی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں،7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے حملوں میں 10 خواتین صحافیوں سمیت 86 میڈیا ورکر شہید ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے حملوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

7 اکتوبر سے اب تک 18 ہزار 200 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 50 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

 اسرائیلی فوج نے آج شمالی غزہ اور خان یونس کے اسپتالوں کے ارگرد بھی بمباری کی، شمالی غزہ کے رہائشیوں کو دوبارہ انخلا کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :