Time 12 دسمبر ، 2023
پاکستان

بلوچستان: بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس کی قلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

سرد علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں کمی سے شہری متبادل ذرائع توانائی استعمال کرنے پر مجبور ہیں/ فائل فوٹو
سرد علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں کمی سے شہری متبادل ذرائع توانائی استعمال کرنے پر مجبور ہیں/ فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس کے پریشر میں کمی کے مسائل نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا۔

صوبے میں کیسکو کی جانب سے 8 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ سرد علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں کمی سے شہری متبادل ذرائع توانائی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

حکام کے مطابق کیسکو کی جانب سے کوئٹہ میں 8 سے 10 گھنٹے، ضلعی ہیڈکواٹرز میں 12 گھنٹے جب کہ زرعی فیڈرز پر 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت بولان میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے باوجود سوئی گیس پریشر میں کمی کی شکایات عام ہیں۔

ادھر ضلع بولان کے علاقے مچ میں گیس پریشر کی کمی کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی اور شہریوں نے گیس آفس کے سامنے دھرنا دیا تاہم اسسٹنٹ کمشنر مچ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا گیا۔

مزید خبریں :