Geo News
Geo News

Time 12 دسمبر ، 2023
پاکستان

ایبٹ آباد:گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایبٹ آباد میں کمرے کے اندر   ہیٹر سےگیس لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات نواں شہر میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ  میاں بیوی اور  4 بچے  رات کو کمرے میں ہیٹر جلا کر سوگئے تھے، اس دوران دم گھٹنے سے ماں اور 4 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ بچوں کا والد بے ہوش ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بے ہوش شخص کو  تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔