13 دسمبر ، 2023
برطانیہ کے وزیراعظم پارلیمنٹ میں سیاسی پناہ کے طالب افراد کو روانڈا بھیجنے کے منصوبے سے متعلق ہنگامی بل پر شکست سے بال بال بچ گئے۔
پناہ گزینوں سے متعلق قانون سازی کے پہلے مرحلے میں حکومت کو عددی کامیابی مل گئی، بل کے حق میں 313 اور مخالفت میں 269 ووٹ پڑے۔
ووٹنگ کا مقصد بل کو اگلے مرحلے میں لے جانے کیلئے اراکین کی رائے معلوم کرنا تھا، برطانوی سپریم کورٹ نے پناہ کے طالب افراد کو روانڈا بھیجنے کے منصوبے کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔
سر کیئر اسٹارمر نے واضح کیا کہ اقتدار میں آکر روانڈا منصوبے کو ختم کردیں گے، سیاسی پناہ لینے میں ناکام افراد کو اسی ملک بھیجنا چاہیے جہاں سے وہ آئے تھے۔