Time 13 دسمبر ، 2023
پاکستان

سائفرکیس: عمران اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد ہوئی یا نہیں؟ متضاد بیانات سامنے آگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان  اور  وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی  پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد ہونے یا نہ ہونے سے متعلق اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے  اور  پی ٹی آئی وکلا  کے متضاد  بیانات سامنے آگئے۔

 اسپیشل پراسیکیوٹر  ایف آئی اے ذوالفقار عباسی نقوی نےکہا  ہےکہ  سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد  جرم عائد ہوچکی ہے اور  عدالت  نےکل کے لیے گواہان کو  طلب کیا ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے کے مطابق  جج صاحب نے ساری بحث سننے کے بعد ملزمان پر چارج فریم کیا ہے، ملزمان نے سائفر کیس میں صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

دوسری جانب  پی ٹی آئی کے وکلا نے فرد جرم  عائد ہونے کی خبر کو غلط قرار  دے دیا۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نےکہا کہ ہمارے سامنےکوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ملزمان نے دستخط بھی نہیں کیے، پراسیکیوٹر  نے غلط بتایا کہ فرد  جرم عائد ہوئی ہے،کل اس پر احتجاج کریں گے، ہماری آج صرف درخواستوں پر بحث ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور  ملک  نے بھی فرد  جرم عائد  ہونےکی خبرکو غلط قرار دیا۔

مزید خبریں :