13 دسمبر ، 2023
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی وضاحتیں ناکافی قرار دے دیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 7دسمبر کو وضاحت مانگی تھی، تحریک انصاف نے 8 دسمبر کو اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروایا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات بادی النظر میں پارٹی آئین سے متصادم ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اطمینان کے بعد ہی انٹرا پارٹی الیکشن پر سرٹیفکیٹ جاری کرنےکا مجاز ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وضاحت کیلئے تحریک انصاف کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایاکہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو مزید موقع دیتے ہوئے 18دسمبر کو طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کے حکم پر ہونے والے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کو اکبر ایس بابر سمیت کئی افراد نے چیلنج کر رکھا ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں ایک سماعت بھی ہوئی ہے۔